منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے اپنے چیف آف آرمی اسٹاف ری یونگ گِل کو سزائے موت دے دی۔ایک خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریا کی یون ہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی سربراہ کو کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات کے تحت رواں ماہ موت کی سزا دی گئی۔دوسری جانب شمالی کوریا کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘رائٹرز’ کو جنرل ری یونگ کی سزائے موت کی تصدیق کی۔جنرل ری، کورین پیپلز آرمی(کے پی اے)کے چیف آف جنرل اسٹاف تھے، جنھیں شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے 2013 میں مقرر کیا تھا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی، لہذا اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔2011 میں کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد اہم حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔گذشتہ برس اپریل میں بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ غداری اور توہین آمیز رویے کا مظاہرہ کرنے پر وزیر دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔وزیرِدفاع ہیون یانگ چول دفاعی تقریبات میں اکثر سوتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کم جونگ ان کے نظریات سے اتفاق نہیں کیا تھا، اوراپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…