پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دیدی گئی ، جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل امر ہے۔یونہاپ کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ کو رواں ماہ ہی موت کی سزا دی گئی۔جنرل ری کو 2013 میں ملک کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے ملک کی پیپلز آرمی کا چیف آف دی جنرل سٹاف مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں 2011 میں کم جونگ ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ان کے احکامات پر ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔گذشتہ برس اپریل میں بھی ان کے حکم پر ملک کے وزیرِ دفاع ہیؤن یونگ۔چول کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ان کی ہلاکت کی وجہ واضح نہیں تھی تاہم غالب خیال یہی ہے کہ انھیں کم جونگ ان سے عدم وفاداری کی سزا دی گئی۔
شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کو سزائے موت دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































