ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) حکومتی سبسڈی کے باعث چین میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹ چین میں کامیاب تجربہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں مقبول بنا سکتا ہے۔اگرچہ چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب اب بھی کوئی بہت زیادہ نہیں ہے لیکن گزشتہ ایک برس سے ان ’گرین کاروں‘کی مانگ میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔اس کی بڑی وجہ اس شعبے میں چینی حکومت کی طرف سے دی جانے والی مختلف مراعات ہیں۔ بیجنگ کی کوشش ہے کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی سے بالخصوص شہری علاقوں میں ہوا میں موجود آلودگی کو ختم کیا جائے۔آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ کار ساز اداروں نے اگر اپنی اس نئی ٹیکنالوجی کو چین میں کامیاب بنایا دیا تو دیگر ممالک بھی الیکٹرک کاروں کی طرف راغب ہو جائیں گے۔ ایرنسٹ اینڈ یونگ آٹو ایکسپرٹ ڑاں فرانسوا بیلورگی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی کامیابی کی صورت میں اس کی خرید میں اضافہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں اس ٹیکنالوجی کی قیمیت بھی گرے گی۔ یوں یہ کاریں دیگر ممالک کے عوام کے لیے بھی مناسب داموں پر دستیاب ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…