لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں گندم کی بہتر سے بہتر سے بہتر پیداوار کیلئے ویسے تو تحقیقات جاری ہیں تاہم گزشتہ چند سالوں میں بہتر پیدوار کے حوالے سے گندم کی چار اقسام متعارف کروائی جاچکی ہیں جن میں گندم 9459،گندم 9493، گندم 301اور گندم 320شامل ہیں۔ جبکہ زیادہ پیداواری صلاحیت کا آئل سیڈ ”یو اے ایف“ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے متعارف کروایا ہے۔ تاہم گندم کی نئی قسم جیسے گندم 320کا نام رہ گیا ہے سب سے اہم ہے اس کی مجموعی فی ایکڑ پیداوار پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی فی ایکڑ پیداوار 8ہزار کلو گرام ہے جبکہ کم دیکھ بھال پر بھی اچھی پیداواری صلاحیت رکھی ہے جس کا فی دانہ وزن 42گرام تک ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔