اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نجی شعبے کے تحت ملائیشیا میں میڈان پاکستان ایکسپو

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)نجی شعبے کے تحت ملائیشیا میں پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میڈان پاکستان ایکسپو (پیکسپو۔کے ایل) کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، 12سے 15فروری مڈ ویلی ایگزی بیشن سینٹر میں ہونے والی اس نمائش میں 65 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، نمائش میں آلات جراحی، فیشن ملبوسات، تاجر خواتین کے وفود بھی شامل ہیں۔ساو¿تھ ایشیا ریسورسز گروپ کے چیئرمین میر ناصر عباس نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ملائیشیا میں اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی مصنوعات کی نمائش دونوں ملکوں کے مابین تجارتی توازن بہتر بنانے بالخصوص پاکستانی مصنوعات کے لیے ملائیشیا کی بڑی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں معاون ہوگی، ملائیشیا کی مجموعی درآمدات 208ارب ڈالر ہیں جس میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم پاکستان صرف 20کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کررہا ہے جبکہ ملائیشیا سے 2ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں، اس طرح تجارت کا توازن ملائیشیا کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے کوالالمپور میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک کردار ادا کررہا ہے، نمائش کے دوران زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع مہیا کرنے کے لیے ملائیشیا کے نیشنل چیمبر آف کامرس، ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ایسوسی ایٹڈ چائینز چیمبر اور دیگر تجارتی انجمنوں کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔نمائش کا انعقاد کرنے والے ادارے EVECON کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ شاہدہ قیصر نے بتایا کہ نمائش دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو قریب لانے کا ذریعہ بنے گی، اس موقع پر جراحی کے آلات بنانے والی پاکستانی ایسوسی ایشن اور ملائیشیا کے کوالالمپور ملائی چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے کی جائیگی، نمائش میں ویمن چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستانی تاجر خواتین کا 25رکنی وفد بھی حصہ لے رہا ہے۔نیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن انٹرپرینیوررز آف ملائیشیا اور ویمن چیمبر آف کامرس کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے اور کاروباری مواقع مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون کے لیے یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ نمائش میں پاکستان کی سرفہرست ٹیکسٹائل کمپنیاں اور فیشن ڈیزائنرز بھی شرکت کر رہے ہیں، نمائش میں حصہ لینے والے دیگر نمایاں شعبوں میں ہوم ٹیکسٹائل، میٹالک یارن، کھیلوں کا سامان، مصالحہ جات، کٹلری، جیولری، فروٹ اینڈ ویجیٹبل سیکٹر شامل ہیں، نمائش میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے نمائش کا افتتاح ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او Dzulkifli Mahmoodکریںگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…