ٹورنٹو(نیوزڈیسک)داعش کاخطرہ؟کینیڈا کے ہردلعزیز وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کے اعلان نے دنیا کو حیران کردیا،کینیڈا نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے روکنے کا اعلان کردیا، 22 فروری سے فضائی حملے روک دیئے جائیں گے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا کہنا ہے کہ داعش چاہتی ہے کہ ہم اسے خطرے کے طور پر دیکھیں لیکن کینیڈا ان سے زیادہ طاقتور ہے، کینیڈا آئندہ دو ہفتوں میں داعش کے خلاف اپنے فضائی حملے روک دے گا، 6جنگی جہازوں کو واپس بلالیا جائے گا تاہم نگرانی کرنے اور ایندھن بھرنے والے جہاز بدستور خطے میں رہیں گے۔جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ عراق میں کرد فورسز کو ٹریننگ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کے لیے کینیڈین فوجیوں کی تعداد 70سے 3گنا بڑھا کر دو سو کردی گئی ہے۔