بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوجی کھلاڑیوں سے بھی گئے گزرے نکلے وجہ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

datetime 8  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کے پائلٹس میں لمبے عرصے تک چاق و چوبند رہنے اور جنگی مشقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلئے ادویات کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق موڈافنل اورزولپیڈم نامی ادویات، بھارتی فضائیہ کے پائلٹس میں عرفیت کے طور پر بالترتیب گواور ’نو گو‘ کہلاتی ہیں. پہلی دوا جوش بڑھانے اور لمبے عرصے تک چاک و چوبند رہنے جب کہ دوسری پھر سکون حاصل کرنے اور اچھی نیند کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔یہ ادویات بھارتی فضائیہ کے پائلٹس خاص طور پر فوجی مشق ’ایکسرسائز لائیووائر‘ کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو ہندوستانی فضائیہ کی 54 ایئربیسز پر ہر سال 31 اکتوبر سے 8 نومبر تک منعقد کی جاتی ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں زیادہ دنوں تک جاری رہتی ہیں، اس لیے اس میں زیادہ جوش اور چاق و چوبند رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر انتہائی دباو¿ والے وقت میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کا مسئلہ آڑے آجائے تو وقت گزارنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، اس سے فیصلہ کرنے کی قوت بھی متاثر ہوتی ہے۔گو کے استعمال سے جسم میں ایڈرانالن نامی مادہ خارج ہوتا ہے جو پائلٹس کے جوش و ولولے کو بڑھاتا ہے، نو گو‘ اس کے اثرات کو زائل کرنے اور جسم کو اگلے مشن سے قبل سکون پہنچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ پائلٹس کی جانب سے ان ڈرگز کا استعمال تشویشناک بات ہے تاہم بھارتی فضائیہ میں اس ادویات کے استعمال کو ضروری مانا جاتا ہے۔

سروں کی دنیا میں راحت فتح علی خان کی بادشاہت خطرے میں

بھارتی فضائیہ کے ایک سینئر افسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پائلٹس گو ¾نو گو ادویات کا استعمال ہر موقع پر باقاعدہ معالج کے مشورے سے کرتے ہیں، اور اس دوران تمام حفاظتی اقدامات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ادویات کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…