ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کھرب ڈالر کی کمی

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً ایک کھرب ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چین کے پاس ہیں،جن چین کے مرکزی بینک کے مطابق جنوری میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 99 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے پاس دنیا بھر میں سب سے زیاد تین ہزار ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ گذشتہ چھ قبل چین کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 420 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اور اس وقت یہ مئی 2012 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہیں۔چین میں کاروباری شعبہ ڈالر میں قرضے لیتا ہے کہ اور کاروباری لین دین کے لیے مقامی کرنسی یوان استعمال کرتا ہے۔ اس لیے یوان کی قدر کم ہونے سے کمپنیوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 99.5 ارب ڈالر کی کمی چین کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں ملک کے غیر ملکی ذرائع مبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 99 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔چین اپنی ملک کی کرنسی کی قدر بڑھانے کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو کم کر رہا ہے۔چین کے پاس دنیا بھر میں سب سے زیاد تین ہزار ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ گذشتہ چھ قبل چین کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 420 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اور اس وقت یہ مئی سنہ 2012 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہیں۔چین میں حکام کو خدشہ ہے کہ ملکی کرنسی کی قدر کو تیزی سے کم کرنے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے۔چین میں کاروباری شعبہ ڈالر میں قرضے لیتا ہے کہ اور کاروباری لین دین کے لیے مقامی کرنسی یوان استعمال کرتا ہے۔ اس لیے یوان کی قدر کم ہونے سے کمپنیوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔چین کے حکام کوشش کر رہے کہ وہ یوان کی قدر کو بتدریج کم کریں لیکن اس کے اثرات بہت کم ہو رہے ہیں۔سرمایہ کار یوان میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے رقم نکال رہے ہیں اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کے لیے سٹے بازی ہو رہی ہے۔ایسی صورتحال میں چین کرنسی میں استحکام لانے کے لیے ڈالر فروخت کر کے یوان خرید رہا ہے۔دوسری جانب چین نے کرنسی مارکیٹ میں سٹہ بازی کم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکوں بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ذخائر کو ڈالر کے بجائے یوان میں رکھیں۔ماہر اقتصادیات جارج میگنس کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی کرنسی کے بارے میں پالیسی میں بہت ’ابہام‘ ہے۔چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا حوالے دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ایسے بہت زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…