بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً ایک کھرب ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چین کے پاس ہیں،جن چین کے مرکزی بینک کے مطابق جنوری میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 99 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی‘ کے مطابق چین کے پاس دنیا بھر میں سب سے زیاد تین ہزار ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ گذشتہ چھ قبل چین کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 420 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اور اس وقت یہ مئی سنہ 2012 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہیں۔چین میں کاروباری شعبہ ڈالر میں قرضے لیتا ہے کہ اور کاروباری لین دین کے لیے مقامی کرنسی یوان استعمال کرتا ہے۔ اس لیے یوان کی قدر کم ہونے سے کمپنیوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔