ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی درخواست پر اپنی فوج شام بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریاستی وزیر برائے خارجہ امور انور گرگاش نے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک شام میں متحرک شدت پسند اسلامی تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی افواج بھیجنے پر رضامند ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب بھی اپنی افواج شام روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ شامی حکومت نے عرب ممالک اور ترکی کو انتباہ کیا ہے کہ وہ شامی تنازعے میں مداخلت سے باز رہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں