بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ترکی پھر روس کے سامنے کھڑا ہوگیا

datetime 7  فروری‬‮  2016 |

دمشق(نیوزڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شام میں لاکھوں افراد کے قتل میں ملوث روس کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں جاری روسی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام میں لاکھوں افراد کے قتل میں ملوث ہے لہٰذا اس کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا شامی حکومت اور روس نہ صرف شام میں اب تک مارے جانے والے لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں بلکہ یہ دونوں حکومتیں شام کے لوگوں کو بے گھر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ترک صدر نے روسی حکومت کے اس الزام کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ترک افواج شام میں مداخلت کررہی ہیں جب کہ روس کی شام میں جارحیت کے باعث اب تک 4 لاکھ سے زائد بے گناہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان تعلقات گزشتہ سال ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی طیارہ مارگرانے کے بعد سے کشیدہ ہیں جب کہ گزشتہ دنوں روس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ترک افوج شام مداخلت کررہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…