اٹک ( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں ضلع کونسل کے الیکشن میں جو بھی فیصلہ ہوگا باہم اتفاق اور اتحاد سے کریں گے جبکہ عمران خان سے اس سلسلہ میں مذاکرات چل رہے ہیں قیادت کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہو گاان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق امیدوارقومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال نے مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میںکیا انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام چیئرمین یونین کونسل ایک پیج پر ہیں افواہیں پھیلانے والوں کی افواہیں آج دم توڑ گئیں ہیں کہ ہم نے دس چیئرمین یونین کونسل میڈیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں ایک سوال پر ملک سہیل نے کہا کہ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد سے اُن کے مذاکرات ہو ئے ہیں مگر آج بھی اجلاس میں اپنا چیئرمین ضلع کونسل کھڑا کرنے سے سمیت دیگر آپشن بھی ڈسکس ہو ئے ہیں