پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ن لیگ سے اتحاد ‘ پی ٹی آئی نے فیصلہ سنا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک ( نیوز ڈیسک)تحریک انصاف ضلع اٹک کا ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشستوں ، چیئرمین و وائس چیئرمین کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے اور کسی بھی صورت اُن سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ ،مسلم لیگ (ن) کے وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اٹک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے (ن) لیگ کے بعض عہدیداروں ، کارکنوں اور لیگی ممبران اسمبلی کے چہیتوں نے سرکاری محکموں میں بھتہ خوری، ناجائز کام کراکے رشوت وصول کرنے کو اپنا حق بنا لیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف ملک امین اسلم کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں تحریک انصاف کے10چیئرمین یونین کونسل بھی موجود تھے جنہوں نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا تحریک انصاف چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن خود یا میجر گروپ (مسلم لیگ ق) کے ساتھ مل کر لڑے گی اجلاس میں تحریک انصاف کے تین سابق امیدواران قومی اسمبلی ملک امین اسلم ،سردار محمد علی خان ،ملک سہیل خان کمڑیال ،رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری ،سابق امیدواران پنجاب اسمبلی کرنل ملک محمد انور آف پنڈی گھیب ، پیر عباس محی الدین آف مکھڈ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم موجود تھے جبکہ محمد اکبر خان تنولی اور قاضی احمد اکبر نے بیرون ملک ہونے کے سبب ہر قسم کے فیصلے میں ساتھ دینے عندیہ دے دیا تھا اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل تھٹہ سردار محمد عارف خان، چیئرمین یونین کونسل دکھنیر خان وزیر خان خٹک، چیئرمین یونین کونسل کھڑپہ محمد افضل ،چیئرمین یونین کونسل میرا شریف محمد عاطف،چیئرمین یونین کونسل چھب محمد یوسف، چیئرمین یونین کونسل مکھڈ محمد اقبال،چیئرمین یونین کونسل کمڑیال ملک احسن اقبال ، چیئرمین یونین کونسل خگوانی ذاکر خان ،چیئر مین یونین کونسل تراب ملک محمد نواز ،وائس چیئرمین یونین کونسل شینکہ محمد مشتاق موجود تھے جبکہ چیئرمین یونین کونسل ہارون قیصر خان نے اپنے والد کی وفات کے سبب شرکت نہ کی تاہم شرکاءاجلاس کو اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ملک امین اسلم کا فیصلہ قبول کریں گے‎



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…