پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

زعیم قادری کی عمران خان پر سیاسی گگلیاں

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے رکن و ترجمان پنجاب حکومت سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت مخالفین اورنج لائن میٹروٹرین فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔ عمران خان اور دیگر کو پنجاب کے میگاپراجیکٹ کی تکمیل سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میگاپراجیکٹ بنانے کے لئے کسی صوبے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ عمران خان جتنا وقت دوسروں پر تنقید میں صرف کرتے ہیں اگر خیبرپختونخوا کو اتنا ہی وقت دیں تو وہاں کے عوام کی محرومیاں دور ہو جائیں ۔قبل ازیں سیدزعیم حسین قادری نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی پی آئی اے کے معاملے پر اپنی ڈفلی بجانا چھوڑ دیں۔ چوہدری برادران کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں میں بنتے تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی لاہور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کی مخالفت کم ظرفی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دورحکومت کے برعکس مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے عملی اقدامات کے ذریعے میگاپراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیرا رہے گی۔‎



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…