اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک قاری کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے بچے بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ قاری کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم پنجاب کے مختلف علاقوں میں بچوں کو گھروں میں قرآن پڑھانے کے بہانے ان کی برین واشنگ کرتا تھا اور پھر منتخب بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر آمادہ کرتا تھا۔حساس اداروں کے مطابق گرفتار ملزم 2013ءسے اب تک 16 بچوں کو وزیرستان بھیج چکا ہے، ملزم مزید چھ بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا