کرا چی(نیوز ڈیسک)و فا قی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کی ر پورٹوں کے بعد حکومت سندھ،ر ینجرزکو خبر دار کر دیا ہے کہ پی آ ئی اے کے ملازمین کی ہڑتال میں کسی کا لعدم تنظیم کو کا رروا ئی کا موقع فراہم نہ کیا جا ئے ذ رائع کے مطابق ہفتے کی شام و فاقی وزارت داخلہ نے سندھ پو لیس،ر ینجرزکو ہنگامی طورپر آ گاہ کیا کہ اہم سیکیورٹی اداروں نے آ گاہ کیا ہے کہ پی آ ئی اے ملازمین کی ہڑتال کی آ ڑ میں کا لعدم تنظیموں کے جنگجویا خود کش بمبا ر بھیس بدل کر ایئر پورٹ یا اطراف میں جا سکتے ہیں اس لئے فو ری طورپر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کےے جا ئیں اور پی آ ئی اے کے تمام ملاز مین کی تلا شی لی جا ئے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ایئر پورٹ کی حدود میں داخل نہ ہو نے د یاجائے ذ رائع نے بتا یا ہے کہ اس ہنگا می حکم کے بعد فوری طورپر پو لیس ،رینجرزاور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اے ایس ایف نے کرا چی ایئر پورٹ کی حدود میں چیکنگ سخت کر دی ہے اور آ نے جانے وا لوں سے پوچھ گچھ کی جا ر ہی ہے جو ڈ پا رٹمنٹ بند پڑے ہیں ان کی طرف کسی کو بھی آ نے جانے کی اجازت نہیں دی جا ر ہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کیلئے اطراف میں بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردی ہیں