کراچی (نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے نجی ہوٹل میں ٹھہرے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ منیجر نے کیبن کریو ممبران کو ہوٹل چھوڑنے کے احکامات دیئے ہیںجس میں کہا گیا کہ کیبن کریو کے ارکان جو فائیو سٹار ہوٹل میں مقیم ہیں انہیں فی الفور کمرہ چھوڑنا ہوگا اور پی آئی اے پانچ فروری کے بعد ہوٹل میں ٹھہرے کسی بھی کیبن کریو ممبر کے روم کا کرایہ نہیں دے گا اور تمام کیبن کرو ممبر جو روم میں ٹھہرنا چاہیں گے انہیں روم کا کرایہ خود ادا کرنا ہوگا۔ انہیں بیس انچارج ضیاء اختر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔