آکلینڈ(نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ میں12 ممالک کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔بارہ ممالک کے درمیان طے پانیوالا یہ معاہدہ دنیا کی کل معیشت کے چالیس فیصد حصے پر مبنی ہے۔ جس پر پانچ سال کی مشاورت کے بعد دستخط کئے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق معاہدے پر عمل در آمد کیلئے کئی سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ معاہدے میں شریک بارہ ممالک میں امریکہ، کینیڈا، چلی، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، پیرو، سنگاپور اور ویتنام شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں