اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحافیوں کے چبھتے سوالات سے بچنے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیا طریقہ تلاش کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نے ایف بی آر میں پریس کانفرنس کی لیکن صرف سرکاری میڈیا اور من پسند صحافیوں کو مدعو کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران وہ محض تقریر کرتے رہے۔ اور من پسند صحافیوں کو انگلی سے اشارہ کرکے کرکے سوالات لیتے رہے جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں وفاقی وزراءاکثر ایوانوں سے غیر حاضر ہوکر میڈیا کے ذریعے سے بیانات دینے کے عادی ہوگئے ہیں۔