اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذکی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات معمول پر ہیں تاہم بعض افراد شہر کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں جن کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے۔