فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اورپاکستان سٹیل کو پیسے دے دے کرتھک گئے ہیں ، قومی اداروں کو بے رحمی سے تباہ نہیں کرنے دیں گے، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے،ہم پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئرلائن بنائیں گے، پی آئی اے کے کسی ملازم کی نوکری نہیں جائے گی۔ پی آئی اے ملازمین کیاحتجاج میں 2 انسانی جانیں گئیں، جس جا سب سے زیادہ دکھ ہمیں ہے۔ حکومت ان نقاب پوش کرائیکیقاتلوں کو سزادے گی۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فکرکرنے والے اپنی مرضی کاکام اپنے صوبے میں کریں، مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو خیبر پختونخوا میں ومقع دیا، جس پر انہیں ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے۔ عوام انہیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں اس لئے اب وہ دوسرے کے احتجاج میں تقرریں کر تے ہیں، عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ عمران خان شہبازشریف سے کام کرنے کاطریقہ سیکھ لیں۔