اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بیمار سرکاری اداروں کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہوئے قومی خزانے کو 500ارب روپے کے اس بھاری بوجھ سے رفتہ رفتہ نجات دلانے کا عزم کیا ہے۔ جس میں اس وقت تیزی آئے گی اگر وہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے میں غیر معمولی ہڑتال سے نمٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی نمائندے اسٹریٹجک انوسٹر کی شمولیت کو چھ ماہ کے لئے موخر کرنے پر رضا مند ہو گئے تھے مگر احتجاج کرنے والے فضائی آپریشن کو بند کرنے پر اپنے پلان پر اب بھی عمل پیرا ہیں۔ جس نے وزیراعظم کو مشتعل اور سامنے آکر ہڑتال مخالف مہم کی قیادت کرنے پر مجبور کر دیا انہوں نے جمعہ کو واضح پیغام دیا کہ وہ غیر قانونی ہڑتال کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، دریں اثناءچار روز سے مسافر شدید ترین مشکلات و پریشانی سے دوچار ہیں۔ جنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطابق ہڑتالیوں کو اس کی کوئی فکر نہیں کہ عام مسافر ہیں، یا عمرے پر جانے والے ہیں یا عمر ے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر ہیں، دوسری جانب حکومت نے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بعض انتظامات کئے ہیں۔ مگر وہ ضرورت سے بہت کم ہیں، اس صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی معاہدہ ہو جائے یا آئندہ چند روز میں مکمل شٹ ڈاﺅن سے محفوظ رہنے کے لئے بعض غیر ملکی فضائی کمپنیوں سے مکمل آپریشن کیلئے تعاون حاصل کر لیا جائے۔ یہ صورتحال بیرون ملک پاکستان کا خراب تاثر پیدا کر رہی ہے، اگرچہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے تناظر میں موجودہ صورتحال یقیناً انتہائی نازک ہے، حکومت نے ہڑتالیوں سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر کے سخت رویہ اختیار کیا ہے، وہ احتجاجیوں کے اسپانسرز میں شگاف پڑنے اور مہم کے باعث قدرتی دباﺅ کی صورت میں ان کے حوصلے پست ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے برعکس ہڑتالی اسٹریٹجک انوسٹر کو شامل کرنے کے حکومتی پلان کو ختم کرنے کے اپنے بنیادی مطالبہ پر سختی سے قائم ہیں، اگر حکومت موجودہ احتجاج سے نمٹنے اور کامیابی سے باہر نکل آنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پی آئی اے کی جانب سے پیدا کردہ بھاری مالی بوجھ سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی، اس صورت میں دیگر میگا اداروں کی نجکاری کا پلان آگے بڑھے گا جو اربوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بوجھ بڑھا رہا ہے، ان بیمار اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے۔ کیونکہ کسی شک و شبہ سے بالا یہ ثابت ہو چکا ہے کہ مختلف حکومتیں انہیں مالی طور پر قابل عمل بنانے میں ناکام رہیں بلکہ ہر حکومت نے اپنے چہیتوں کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا جون 2013ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی صورت میں پہلے بڑے احتجاج کا سامنا کیا ہے، یہ قطعی مختلف سیاسی ماحول میں رونما ہو رہا ہے، ا?ئی ایم ایف کی جانب سے نرم شرائط قرضے کے پیکیج کے حصہ میں پی آئی اے کی نجکاری کی شرط ہے، تاہم قومی فضائی کمپنی کو قابل منافع و کامیاب کرنے کے لئے نجی شعبہ کو شامل کرنا پاکستان کے لئے اہم ہے، نجکاری کے مخالفین کے پاس اس دلیل کا جواب نہیں کہ پی آئی اے کوزندہ رکھنے کے لئے حکومت اربوں روپے سالانہ کیوں خرچ کرے، اگر یہ نقصان دہ ہڑتال 2014ءمیں دھرنوں کے وقت ہوتی تو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتی مگر اب بہتر حالات میں ہے اس نے پی آئی اے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے سے قطعی انکار کر دیا ہے، احتجاج کے پہلے دن سے حکومتی رہنما اس کے پس پشت سیاسی عناصر ہونے کا الزام لگا رہے ہیں وزیراعظم بھی ایسا کہہ چکے ہیں، اس الزام کے صحیح یا غلط ہونے سے قطع نظر تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج کرنے والوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بعض رہنماﺅں نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا اور اپنی کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا۔
نواز شریف پی آئی اے کی ہڑتال سے نمٹنے میں کامیاب ہو گئے
6
فروری 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ...
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ...
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ...
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ ...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل ...
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ملی؟
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا ‘خاتون کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل آگیا، قوانین کیا...
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ