پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا ایٹمی بجلی گھروں کیلئے چینی فنانسنگ کی تفصیلات آئی ایم ایف کو دینے سے انکار

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے کراچی کے ایٹمی بجلی گھروں کیلئے چین کی جانب سے ہونے والی فنانسنگ کی تفصیلات شیئر کرنے کےا آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔اس کے علاوہ گیس کے نرخوں میں38فیصداضافہ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے مطالبات بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔ دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین گزشتہ تین جائزہ اجلاسوں میں مذاکرات سخت تناﺅ کا شکار رہے اور ایک مرحلے پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سرکردگی میں جانے والی پاکستانی ٹیم نے جائزہ کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کے ٹو اور کے تھری ایٹمی پلانٹس کے حوالے سے تفصیلات دینے کے مطالبے پر اصرار جاری رکھا گیا تو وہ جائزہ عمل سے باہر آجائیں گے۔جنگ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق کراچی میں لگنے والے کے ٹو اور کے تھری ایٹمی پلانٹس کیلئے قرض چین کے ایگزم بینک نے دیا ہے۔ چین سے معاہدے کی تفصیلات آئی ایم ایف کی ٹیم کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے 8ویں جائزہ اجلاس کے دوران کیا تھا۔ 9ویں جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان سے 160ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مجموعی قومی پیداوار کا 4.3فیصد مالیاتی خسارہ پورا کیاجاسکے تاہم پاکستانی وفد نے ایک متبادل پلان پیش کیاجس میں اخراجات کم کرنے اور انتظامی بہتری لانے کا منصوبہ تھا تاکہ مطلوبہ کمی کو پورا کیاجاسکے تاہم پروگرام کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے بالاخر40ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ حال ہی میں ہونے والے 10ویں جائزہ اجلاس کے دوران پاکستان سے گیس کی قیمتوں میں38فیصد اضافے کےلیے کہا گیا۔اس مرتبہ بھی پاکستانی ٹیم نے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اسے ماننے سے انکار کر دیا



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…