پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون کا پاسپورٹ بیرون ملک میں مقیم خاتون کوجاری کر دیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملیر پاسپورٹ آفس نے پاکستانی خاتون کا پاسپورٹ بیرون ملک میں مقیم خاتون کو جاری کردیا، وفاقی محتسب ریجنل ایڈوائزر محمد یامین نے پاسپورٹ آفس ملیر کے افسر کو طلب کرلیااور پاکستانی خاتون کو20روز میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا،مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس واقع وفاقی محتسب ریجنل ایڈوائزر محمد یامین نے مختلف محکموں کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پرپاکستانی خاتون سبین زہراکی جانب سے محکمہ پاسپورٹ ملیر آفس کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی، محکمہ پاسپورٹ کے افسر محمد عمر کو خاتون مسما ۃ سبین زہرا کو 20یوم میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔خاتون نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئی تو اسے بتایا گیا کہ آپ کے نام پر بیرونِ ملک مقیم خاتون کو پاسپورٹ جاری ہوچکا ہے جب تک وہ کینسل نہیں ہوگا آپ کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا، محتسب عدالت کے ایڈوائزر محمد یامین نے محکمہ پاسپورٹ کے افسر کو کہا کہ خاتون سبین زہرا کے نام پر جس نے بھی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جس خاتون کو جاری کیا ہے اس میں خاتون کا کیا قصور ہے جس پر محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ افسر محمد عمر نے عدالت کو تحریری درخواست میں مذکورہ خاتون کو 20یوم میں پاسپورٹ جاری کرنے کا یقین دلایا ، دوسری درخواست محکمہ پاسپورٹ کے خلاف عبدالعزیز خان نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملیر پاسپورٹ ا?فس میں بے قاعدگی جاری ہیں۔اس کا پاسپورٹ فام تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے باوجود جمع نہیں کیا جارہا، درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور پر درخواست فارم جمع کرنے کا حکم دیا، محکمہ ریلوے کے کارکن نسیم گِل کی درخواست پر محکمہ ریلوے کے متعلقہ افسر کو طلب کیا تھا، سماعت کے موقع پر استفسار کیا کہ درخواست گزار کو ریلوے کا جو کواٹر الاٹ ہے اس پر کیس کا قبضہ ہے اور کب تک واگزار کرایا جائیگا جس پر ریلوے کے افسر نے تحریری جواب دیا کہ غیر قانونی قبضہ جلد چھڑا کر اسے الاٹ کردیا جائے گا۔وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمد یامین نے محکمہ کے الیکٹرک کے خلاف عرفان احمد خان اور محمد آصف کی زائد بلنگ سے متعلق درخواست کی بھی سماعت کی اور محکمہ کے الیکٹرک کے سینئر افسر معروف سولنگی کی مشاورت سے بجلی کے بل میں کٹوتی کرکے درخواست گزاروں کو فوری انصاف فراہم کردیا جبکہ وفاقی محتسب کی عدالت میں جب پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازم نے اپنے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی شکایت کی تو پاکستان اسٹیل کی جانب سے پیش افسران نے مالی مشکلات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ وزارت سے 3ارب 42کروڑ روپے اس مقصد کیلیے مانگے گئے ہیں جوں ہی حکومت کی طرف سے ادائیگی ہوگی ریٹارڈ ملازمین کو ادائیگی کردی جائے گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…