اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے جج کی رخصت پر ہونے کے باعث غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقادر میمن نے مقدمہ کی سماعت کرنا تھی لیکن ان کی رخصت پر ہونے کے باعث مقدمہ کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ عبدالرشید قتل کیس کے وکیل طارق اسد عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جگہ جونیئر خاتون وکیل کلثوم ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ واضح رہے کہ آج عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس کا حتمی فیصلہ سنانا تھا اور غازی عبدالرشید قتل کیس کے وکیل طارق اسد نے پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ثبوت پیش کرنے تھے جس بیماری کا پرویز مشرف بہانہ بنا کر عدالت حاضری سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مقدمہ میں چند روز قتل عدالت پیشی کے بعد مولانا عبدالعزیز نے میڈیا کے سامنے پرویز مشرف کو معاف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔