جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے 4 ملکی رابطہ گروپ کا تیسرا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والے 4 ملکی رابطہ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری اور افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے، اجلاس سے قبل مشیر خارجہ افتتاحی خطاب کریں گے جبکہ اجلاس میں امریکا اور چین کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے حکمت عملی، پاکستان کے کردار اور پاک افغان اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔اس سے قبل 4 ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس 18 جنوری کو کابل میں ہوا جس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ طالبان دھڑے رابطہ گروپ کے چاروں ممالک کی خواہش اور حمایت کو سامنے رکھتے ہوئے افغان حکومت سے جلد مذاکرات شروع کریں تاکہ افغان عوام کے خلاف سفاکانہ تشدد ختم کیا جاسکے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رابطہ گروپ کے دوستانہ اور باہمی احترام و تعاون پر مبنی تعلقات افغان امن، خطے کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ اس سے قبل 11 جنوری کو پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس سے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کا بنیادی مقصد طالبان دھڑوں کو غیرمشروط طور پر مذاکرات کی میز پر لانا اور انہیں ایسی ترغیبات دینا ہے جس سے وہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…