کرک(نیوز دیسک)کرک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ کرک پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر تین ڈکیتی کرنے والے گینگ کو خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔کرکے پولیس نے ڈی پی او کرک میاں نصیب الرحمن کی سربراہی میں نیازی بس اسٹاپ کے قریب واقع کوٹروں پر چھاپہ مارکر 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار افرادمیں سے 4 افراد مقامی، 2 افراد کا تعلق پنجاب جبکہ خاتون سمیت 3 افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے تمام گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں