احمد آباد( نیوز ڈیسک) ہندوستان میں مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس ضلع نوسری میں واقع دریائے پرنا سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔نوسری انتظامیہ کے سینئر رکن رمیہ موہن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ 24 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ٹیلی ویڑن میں دکھایا گیا کہ مقامی افراد متاثرین کو بیڈ شیٹس کے ذریعے ایمبولینسوں میں منتقل کررہے ہیں اور بس کے حصے جمع کررہے ہیں۔حکومت گجرات ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے چار لاکھ ہندوستانی روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق انڈیا میں ہر سال دو لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں باراتیوں سے بھری ایک بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں