لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ان کی پوتی نے انتہائی خوبصورت سوال پوچھا کہ ’دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے‘جس پر شہبازشریف نے نفیسہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتایا ۔شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا کہ ان کی ننھی پوتی نفیسہ نے سوال کیا کہ آج ہم سکول کیوں نہیں گئے جس پر شہبازشریف نے پوتی کو آج کے دن کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا آج کشمیر ڈے ہے‘،جس پر ننھی نفیسہ نے تجسس بھرے انداز میں ایک اور سوال کیا کہ ایسا کیوں؟۔شہبازشریف نے اپنی پوتی کو بتایا کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، کشمیر عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتاناچاہیے کہ کشمیریوں نے حق خودرادیت کیلئے کئی جانیں قربان کیں اور انہیں بتانا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم کشمیروں کا ساتھ کیوں دیتے ہیں ۔