بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکا ضرورت پڑنے پر لیبیا میں داعش مخالف کارروائی کرے گا

datetime 5  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا شورش زدہ افریقی ملک لیبیا میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف ضرورت پڑنے پر کارروائی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی عوام کے تحفظ کے لیے یک طرفہ اقدام کی ضرورت پیش آتی ہے تو امریکا اس کے لیے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔انھوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ صدر اوباما نے لیبیا میں زمینی دستے بھیجنے کے لیے کوئی فیصلہ کر لیا ہے۔البتہ انھوں نے کہا کہ ”صدر نے لیبیا میں بھی فیصلہ کن اقدام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔لیبیا میں داعش کے جنگجوؤں نے خانہ جنگی اور دو متوازی حکومتوں کے درمیان باہمی آویزش سے فائدہ اٹھایا ہے اور وہ اپنے پاؤں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے حالیہ مہینوں کے دوران ملک کی تیل کی تنصیبات پر تباہ کن حملے کیے ہیں اور انھوں نے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے آبائی شہر سرت پر گذشتہ سال سے قبضہ کررکھا ہے۔لیبیا کی دونوں حکومتوں کے درمیان ملک میں ایک متحدہ قومی حکومت کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پاچکا ہے اور اب اس کی تشکیل کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کی قومی سلامتی کے لیے مختلف اقدامات کے ضمن میں مدد وحمایت کرے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس امداد کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،مگر ہم قومی اتحاد کی حکومت کی صلاحیت کار بڑھانے کے لیے جو کچھ بھی کریں گے تو اس سے ہمیں ہی فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ فرانس نے حال ہی میں لیبیا میں فوجی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیئس نے منگل کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ لیبیا میں فوجی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انھوں نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ ان کا ملک لیبیا میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق وشام کیخلاف فوجی کارروائی کرنے جارہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…