منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی بری افواج کے سامنے حوثی ملیشاؤں کی پسپائی

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی بری افواج کے کرنل فیحان البقمی نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کی سرحد کے نزدیک آنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ ان کوششوں کو پسپا کرنے سے قبل سیکورٹی سسٹم اور فضائی نگرانی کے ذریعے ملیشیاؤں کی پوزیشنوں کو معلوم کر لیا گیا تھا۔ الفحمی نے یہ بات عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،دوسری جانب یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے اتحادی طیاروں کی سپورٹ میں صنعاء صوبے کے مشرقی علاقوں میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سے قبل ان فورسز نے نھم کے علاقے میں نقیل الفرضہ فوجی کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جو صنعاء4 کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 30 کلومیٹر دور ہے۔سعودی عرب اور یمن کی مشترکہ سرحد پر جازان کے علاقے میں جاری فوجی آپریشن میں توجہ کا محور اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائیاں ہیں، جن کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت حاصل ہے۔ ان کارروائیوں میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کے عسکری ٹھکانوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔منگل کی رات سے فضائی یلغاروں کا سلسلہ زمینی کارروائیوں سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے جازان صوبے کے سامنے کے حصے میں ان غیر آباد یمنی دیہاتوں کو نشانہ بنایا جہاں ملیشیاؤں نے پناہ لے رکھی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جازان کے علاقے الحرث کے پہاڑی علاقوں کے سروے اور انہیں کلیئر کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…