اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کشمیر کی سینٹرل جیل میں قید عارف احمد کی صبح جب آنکھ کھلی تو ا±سے ماحول کچھ بدلا بدلا سا محسوس ہوا۔ حیرت ہے، آج کوئی ٹھوکریں مار کر جگانے نہیں آیا، اس نے زخم سہلاتے ہوئے اپنے آپ سے سرگوشی کی۔ ا±سے انتہائی خطرناک قیدی تصور کرتے ہوئے باقی قیدیوں سے بالکل الگ تھلگ رکھا گیا تھا، جہاں ا±س پر آئے روز تشدد کیا جاتا تھا۔”کیا آپ ڈاکٹر عارف احمد ہیں؟“ کچھ دیر بعد ایک سپاہی نے آکر بڑی نرمی سے پوچھا۔”ج جی ج جی! میں ہی عارف ہوں۔ میرا نام ہی ڈاکٹر عارف احمد ہے۔“ مردہ جسم میں ایک دم جیسے جان آگئی تھی اور وہ ایک دم سے کھڑا ہوگیا، برسوں بعد کسی نے ا±سے ا±س کے اصلی نام سے پکارا تھا۔ ”مگر یہاں کوئی نہیں مانتا، یہ سب مجھے دہشت گرد کہتے ہیں مگر میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوں، میں تو ڈاکٹر ہوں، سری نگر کے ایک اسپتال میں پریکٹس کرتا تھا، جب یہ مجھے گرفتار کرکے لے آئے، میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوں۔ مجھے بس” کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ لگانے کی سزا دی جارہی ہے، میں برسوں سے یہاں قید ہوں، نہ جانے میرے بعد میرے گھر والوں پر کیا بیتی ہوگی؟ وہ تو شاید جانتے بھی نہیں ہیں کہ میں یہاں قید ہوں“۔ عارف احمد کی آواز بھر آئی تھی۔”بس اب کی سب تکلیفیں ختم ہونے جا رہی ہیں، آپ کو آزاد کیا جارہا ہے۔“ سپاہی نے عارف کو سہارا دے کر ا±ٹھاتے ہوئے خوشخبری سنائی۔”آزادی کا سن کر عارف نے سپاہی پر ایک طنزیہ نگاہ ڈالی، ”ہاں! جیسی زندگی میں یہاں گزار رہا تھا، اس کے بعد تم یہ کہہ سکتے ہو، مگر مجھے مار دینے کے بعد میرے گھر پرمیری موت کی اطلاع تو کر دو گے ناں؟ بے چاروں کو صبر آ جائے گا۔“”آپ کوشاید یقین نہیں آرہا مگر آپ کو واقعی آزاد کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو کشمیر آزاد ہوگیا ہے، اور میں ایک پاکستانی سپاہی ہوں۔“ سپاہی نے اپنے بازو پر لگا پاکستانی جھنڈا دکھاتے ہوئے کہا، ”ہم نے آج ہی اس جیل کا کنٹرول سنبھالا ہے۔“”تم سچ کہہ رہے ہو ناں بیٹا؟“ عارف نے روتے ہوئے پوچھا اور سپاہی نے مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلا دیا۔ ”یا اللہ! تیرا شکر ہے، تونے مجھے زندگی میں یہ مبارک دن دکھا دیا،“ وہ خدا کے حضور سجدہ ریز ہوگیا۔پاکستان کی شہہ رگ کو اپنا اٹوٹ انگ کہنے والے بھارت کو آخر کار سرِ تسلیم خم کرنا پڑا تھا، اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے غیر جانبدار ریفرنڈم میں کشمیری عوام نے اپنا فیصلہ پاکستان کے حق میں سنا دیا تھا، دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی تھیں، بے مثال قربانیوں کے بعد آخرکار کشمیر پاکستان بن گیا تھا۔ جن جلسے جلوسوں میں کبھی ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کی صدائیں بلند ہوتی تھیں، آج ا±نہی جلوسوں میں ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بن گیا پاکستان“ کے نعروں کی گونج تھی۔ ہر طرف پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے تھے، جن ہندووں کو بھارتی حکومت نے ایک سازش کے تحت بھارت سے لاکر کشمیرمیں آباد کیا تھا، وہ اب اپنے ”ملک“ واپس جارہے تھے اور جو کشمیری بھارتی فوج کے ظلم وستم سے تنگ ہو کر کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، جوق در جوق واپس آ رہے تھے۔وہ آج تقریباََ 12 سال بعد رہا ہوکر اپنے گھر واپس جا رہا تھا۔ جیل سے نکلا تو باہر کا منظر ہی اور تھا، عوام کا ایک جم غفیر اپنے آزادی کے ہیروز کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ا±مڈ آیا تھا۔ ہر طرف ”مبارک ہو، مبارک ہو، ہم آزاد ہوگئے، کشمیر آزاد ہوگیا“ کی صدائیں تھیں۔ بریکنگ نیوز سے ا±کتائی ہوئی پاکستانی عوام آج نیوز چینلز ٹیون کئے، ٹی وی اسکرینوں کے ساتھ چپکی بیٹھی تھی۔ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں، مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی تھیں، شکرانے کے نوافل ادا کئے جا رہے تھے۔”آج 12 سال بعد اپنی ماں سے ملوں گا، میرے بچے تو ماشاءاللہ اب جوان ہوگئے ہوں گے، کتنے خوش ہوں گے مجھے زندہ دیکھ کر“وہ گھر کے دروازے پر کھڑا اپنے آپ سے مخاطب تھا، دروازہ کھولا تو سامنے چارپائی پر بوڑھی ماں بیٹھی تھی، ”امّاں!“ ا±س نے زاروقطار روتے ہوئے ایک چھوٹے بچے کی مانند پکارا، مگر ماں سے لپٹنے کے لیے ابھی ا±س کی جانب دوڑا ہی تھا کہ ٹھوکر کھا کر گر پڑا۔”ا±ٹھو!“ ایک آواز سنائی دی۔”ا±ٹھو! یہ جیل ہے، تمہارے باپ کا گھر نہیں جو ابھی تک سو رہے ہو“۔ کوئی مسلسل ٹھوکریں مارتے ہوئے کہہ رہا تھا اور وہ ہڑ بڑا کر ا±ٹھ گیا۔”کشمیر تو آزاد ہوگیا ہے۔۔۔ ت ت تو پھر تم کون ہو؟“ ا±س نے بوکھلائے ہوئے پوچھا۔”لگتا ہے رات کی مار نے سیدھا دماغ پر اثر کیا ہے،“ سپاہی نے حقارت سے کہا اور ایک سوکھی ہوئی روٹی ا±س کے آگے پھینک کر چلا گیا
مبارک ہو، مبارک ہو، کشمیر آزاد ہوگیا
5
فروری 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ...
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ...
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ...
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ ...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل ...
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ملی؟
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا ‘خاتون کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل آگیا، قوانین کیا...
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ