نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر فورس کا 140رکنی وفد وزارت دفاع کے سینئر رکن سنیل بھاسکر کی قیادت میں اسرائیل پہنچگیا۔29فروری کو اسرائیل سے 16جنگی طیارے بھارت کو ملنے ہیں، جس کا بھارتی وفد معائنہ کرے گا۔ بھا رتی میڈیا کے مطا بق بھارتی ائیرفورس اپنے جنگی طیاروں کے اسرائیل سے پرزہ جات خریدنے کے لئے حاصل شدہ فوجی ساز و سامان کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اطلاع ہے کہ بھارتی ائیرفورس نے جو جنگی طیارے اسرائیل سے لئے تھے، اس میں جدید جنگی سازو سامان کی اب ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔200ارب سے زائد کے دفاعی سودوں میں جنگی طیاروں کے پرزہ جات اور جدید ریڈار سسٹم بھی اسرائیل سے خریدا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ بھارتی اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فوجی ساز و سامان کی ضرورت کا معاہدہ موجود ہے۔ 2010ئکے معاہدے کے تحت اسرائیل بھارت کو جدید فوجی سامان دے گا۔