پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شرجیل میمن بری طرح پھنس گئے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کو شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد مل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف جاری انکوائری رپورٹ پیش کردی۔عدالت میں پیش کی گئی نیب رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل کو وطن واپسی پر شامل تفتیش کیا جائے گا۔ کرپشن کے الزام میں اسے گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرجیل کی سفری دستاویزات پیش کی جائیں پھر حکم جاری کریں گے۔ عدالت نے نیب کو شرجیل کے خلاف انکوائری تفصیلات بتانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن نے عدالت میں وطن واپسی پر اپنی گرفتاری کے حوالے سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…