حیدرآباد(نیوزڈیسک)مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر عزیر بلوچ کیساتھ تصویر کی بنا پر لوگوں کو پکڑاگیا تو پورا ملک پکڑا جائے گا۔مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوجمعرات کو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فرمائشی پرگرام نہیں چلے گا۔ احتساب ایسا کیا جائے کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ3ماہ سے تحویل میں تھا، اس کا ظہور کس لیے ہوا سب جان جائیں گے، چودھری نثارسے کوئی جھگڑانہیں کڑوی میٹھی باتیں تب تک کرتے رہیں گے جب تک وزارت داخلہ ان کے پاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں فرشتوں کی حکومت نہیں ،لیکن خیبرپختونخوا اورپنجاب بھی جنت الفردوس نہیں ہیں۔