منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پائلٹ کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سول ایوی ایشن کا ایک سابق پائلٹ ماجد زاید عبدالرحمان البکری الشھری بھی شامل ہے جس کے سرکی قیمت ایک ملین ریال مقرر کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماجد زاید البکری نامی اشتہاری جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں پچھلے سال ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں خود کش حملے کے منصوبہ سازوں میں شامل ہے۔ وہ اس سے قبل بھی کئی سال تک فوج داری عدالت سے قید کی سزا پانے کے بعد جیل میں قید رہا اور رہائی کے بعد رپوش ہو گیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نےبتایا کہ ماجد الشھری نامی اشتہاری ملزم ریاض کی ایک فوج داری عدالت سے ساڑھے چار سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد 1435ھ کو رہا ہوا جس کے بعد وہ رپوش ہو گیا۔منصور الترکی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو مطلوب شدت پسندوں کی فہرست میں ماجد الشھری کے ساتھ مصری نڑاد محمد طرھونی بھی شامل ہے۔ طرھونی کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”فیس بک“ سے پتا چلا ہے کہ وہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی ”داعش“ کا مفتی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ طرھونی اور الشھری دونوں ایک ہی عرصے میں سعودی عرب میں قید رہ چکے ہیں۔طرھونی ماجد الشھری سے قبل داعش کا حمایتی ثابت ہوا۔ الشھری کے جیل جانے سے ایک سال قبل طرھونی کو عسیر کی جیل میں رکھا گیا تھا۔ فیس بک کے صفحات سے ملنے والی معلومات میں ماجد الشھری کے بارے میں صرف اتنا پتا چلا ہے کہ اس نے سیکیورٹی اداروں اور مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی ک دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے بتایا ہے کہ اس نے سول ایوی ایشن کے شعبے میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ سعودی فضائیہ کا سابق پائلٹ ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…