بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نیا خیبر پختونخوا ، تاریخ رقم، کرپشن کرنیوالا بڑے سے بڑی شخصیت بھی زِد میں آگئی،فیصلہ بھی بروقت

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت یوتھ پالیسی کی منظوری دیدی۔ احتساب ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے بعد کمیشن تیس روز میں انکوائری مکمل کرنے اور پندرہ دن میں تحقیقات مکمل کرے گا،انکوائری کے دوران گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی البتہ انکوائری کے بعد انوسٹی گیشن کے لیے گرفتاری لازم ہو تو ممبران اسمبلی کی صورت میں اسپیکر اور سرکاری افسران کی گرفتاری کی صورت میں چیف سیکرٹری کو اطلاع دی جائے گی۔یوتھ پالیسی کے تحت ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر جوان مراکز قائم کیے جائیں گے،نواجونوں کا انٹرن شپ سمیت تجارت کی ٹریننگ بھی دی جائے گی،مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کے پی کے فارسٹ آرڈیننس 2002میں مجوزہ ترامیم کی تنسیخ کی ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2014میں ترامیم سمیت خیبر پختونخوا ہائیڈور پاور پالیسی 2016کی بھی منظوری دی ہے گئی جبکہ سول سرونٹس بینی فٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن ایکٹ سال دوہزار چودہ میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میںٹرانسپورٹ کی فیسوں اور ریٹس میں اضافہ،خیبر پختونخوا فارسٹ آرڈیننس2002ءمیں مجوزہ ترامیم کی تنسیخ،سول سرونٹس ریٹائرمنٹ بینیفیٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن ایکٹ 2014 ءمیں ترمیم،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2014 میںترامیم ،یوتھ پالیسی2015ءاور خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاور پالیسی2016ءکی منظوری دیدی۔وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمدغنی نے اجلاس کے بعد میڈےا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی فیسوں اورریٹس مےں اضافہ کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی،انہوںنے کہا کہ 2اکتوبر2014ءکو صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا فارسٹ آرڈیننس میں بعض ترامیم کی منظوری دی تھی جن کی رو سے محکمہ بلدیات/ گلیات ترقیاتی ادارے کو گلیات میں26 ریسٹ مقامات جن میں19 ریسٹ مقامات ریزروڈ فارسٹ میں واقع تھے،بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ان ترامیم کے تحت ٹورسٹس کو ان مقامات تک پہنچانے کیلئے جنگلات میں مزید ٹریکس بنانے پڑتے اور جس سے جنگلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔ علاوہ ازیں فارسٹ آرڈیننس2002ءکی سیکشن۔26 کے تحت بھی اس مقصد کیلئے ریزرو فارسٹ کو کسی شخص یا ادارے کو نہ تو لیز آﺅٹ کیا جا سکتا ہے اور نہ دیا جا سکتا ہے۔ کابینہ سے درخواست کی گئی کہ وہ ان مجوزہ ترامیم کو ختم کردے۔مشتاق غنی کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ اور دوران ملازمت فوتگی یا کسی اور حادثے کی صورت میں کچھ مالی فوائد فراہم کرنے کے لئے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ بینیفیٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن ایکٹ 2014 ءنافذ کیا ہوا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ2014ءکا بنیادی مقصد ایک ایسا مفید تجارتی ماحول بنانا تھا جس سے پرائیویٹ سیکٹر صوبے کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاور پالیسی2016ءکی بھی منظوری دیدی۔پالیسی کے مطابقکم لاگت بجلی پیداوار کے منصوبوں کو فروغ دیا جائیگا اور پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ س بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ پاور پراجیکٹ فاسٹ ٹریک، شفاف اور ماحول دوست ہوں پالیسی میںIPP ماڈل کے تحت پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر دونوں شامل ہیں جنہیں پالیسی کے متعلقہ مراعات دی جائینگی۔مشتاق غنی کاکہنا تھا کہکابینہ نے احتساب کمیشن ایکٹ2014ءمیں ترامیم کی منظوری دیدی، جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اور احتساب کمشنروں کی ذمہ داریوں کا مربوط تعین ،کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل ،پروسیکیوٹر اجنرل ا ور دیگر ڈایکٹرز کی شمولیت،کمیشن کے اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے ضابطوں اور طریقہ کار کا تعین،´انتہائی اہم طور پر کمیشن کو 30روز میں انکوائری مکمل کرنے اور 15دن میںتحقیقات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی انکوائری کے دوران گرفتاری عمل میںنہیں لائی جائیگی البتہ اگر انکوائری کے بعدتحقیقات کیلئے گرفتاری لازم ہو تو ممبران اسمبلی کی صورت میں سپیکریا چئیرمین اور سرکاری افسران کی گرفتاری کی صورت میں چیف سیکرٹری کو اطلاع دی جائے گی۔ :کابینہ نے ہنگو میںماڈل سٹی کی 10000سرکاری اراضی پر تعمیر کی مظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ محکمہ جات ریونیو اور ہاﺅسنگ قانونی تقاضے پوری کرتے ہوئے زمین کی منتقلی کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…