ڈیرہ دھون(نیوزڈیسک)بھارتی پولیس نے فوج کے سابق میجر جنرل کے این سردانہ کے 44 سالہ بیٹے کو دہشت گرد گروپوں سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ریاست گوا پولیس کے اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کے مطابق سمیر سردانہ دہلی یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے اور اس وقت ممبئی میں مقیم تھا۔ سمیر سردانہ جو پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاﺅٹنٹ ہے ایم این سیز جیسی بڑی کمپنیوں اور ہانگ کانگ ، ملائشیاءاور سعودی عرب میں کام کر چکا ہے۔اسے گوا پولیس نے واسکو ریلوے سٹیشن کے قریب آوارہ گردی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق خفیہ ادارے اس سے تفتیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ اس کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے شہرڈیرہ دھون سے ہے۔وہ ہانک کانگ، ملائشیا اورسعودی عرب میں بھی ملازمت کر چکا ہے۔سمیرکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوا تاہم بیرون ملک ملازمت کے دوران وہ اسلام کی جانب مائل ہوا اورکچھ عرصہ قبل اس نے باقاعدہ طورپراسلام قبول کیا تھا۔