کراچی(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیر خالد حسین شاہانی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی درخواست کی سماعت کی اور ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ایئر پورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف آئی آر کے بغیر پوسٹمارٹم اور دیگر اقدامات کی کیا قانونی حیثیت ہے۔ فاضل جج نے ایس ایچ او کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرتی تو یہ معاملہ نہ الجھتا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ قانون کے مطابق درخواستگزار کا بیان ریکارڈ کر کے ایف آر درج کی جائے۔