منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکھوں کوآزادی ،مسلمان خواتین پربڑی پابندی برقرار

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک) فرانس میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک جاری ہے، فرانس میں عوامی مقامات پر صرف مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی ہے، سکھ افراد عوامی مقامات پر پگڑی پہن سکتے ہیں۔ سکھ افراد کے مظاہرے کے بعد نئی دلی میں فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے قانون کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھوں پر صرف سکولوں میں پگڑی باندھنے پر پابندی ہے، عوامی مقامات پر سکھ افراد پگڑی پہن سکتے ہیں جبکہ عوامی مقامات پر مسلمان خواتین پر پابندی عائد ہے کہ وہ حجاب نہیں پہن سکتیں۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں نے صرف سکیورٹی خدشات پر کیا ہے۔ ادھر فرانس کی جانب سے پگڑی کو پابندی سے استثنیٰ اور مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام کا مقصد صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے، اگرچہ فرانس کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں مذہبی آزادی ہے تو پھر خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہیں۔ ادھر فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں مسلح افراد نے مسلمان قصاب کی دکان پر فائرنگ کی جس کے سبب شیشے ٹوٹ گئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…