کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے قتل میں اگر کوئی پیپلزپارٹی کا جیالا ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آئین اور قانون پی آئی اے ملازمین کو ریلی نکالنے کی اجازت دیتا ہے اس لیے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے نجکاری آرڈی ننس کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کے لیے ریلی نکالی جاسکتی ہے تو پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف کیوں نہیں ۔سعید غنی نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر تشدد میں ملوث سندھ پولیس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔