کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے محمد حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنماو¿ں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا کی تصویریں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھ ہیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تصویریں عزیر بلوچ کے ساتھ ہیں، جس نے جو کرنا ہے کر لے، کم از کم ان کی تصویریں اجمل پہاڑی اور جاوید لنگڑا کے ساتھ نہیں ہیں۔شہلا رضا نے محمد حسین سے کہا کہ آپ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، آپ دوا کھا کر آئیں، یہ کہتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے محمد حسین کا مائیک بند کر دیا۔