بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں پسند کی شادی کو تحفظ دینے کے لئے ”لو کمانڈوز“ کے نام سے گروپ بن گیا

datetime 4  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) اپنے گھروالوں کی رضامندی کے بغیر شادی کرنے والے پریمی جوڑوں کی حفاظت کے لیے بھارت میں رضاکاروں نے ایک گروپ بنایا ہے جو ان افراد کو مدد اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔نئی دہلی میں تشکیل پانے والے اس گروپ کا نام ”لَو کمانڈوز“ ہے جس میں رضاکار اور وکلا شامل ہیں جو نوبیاہتہ جوڑوں کو ان کے خاندان کے غضب سے بچانے کے علاوہ انہیں قانونی تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ لوکمانڈوز کا صدر دفتر دہلی میں ہے جس میں ابھی صرف 4 افراد شامل ہیں جب کہ ان کے کام کو دیکھتے ہوئے پورے بھارت سے ہزاروں افراد ان کے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔اس گروپ کا مقصد عزت کے نام پر خصوصاً لڑکیوں کو قتل ہونے سے محفوظ رکھنا ہے اوروہ ملکی قوانین کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ لڑکے اور لڑکیاں ان کی ٹیلی فون ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے ان سے رابطہ کرتے ہیں جب کہ ”لوکمانڈوز“ انہیں ہرطرح کی مدد فراہم کرتے ہیں اور بھارت بھر میں انہیں محفوظ علاقوں میں رہائش دیتے ہیں۔ ”لو کمانڈوز“ کے نام سے یہ گروپ گزشتہ 6 برسوں میں وہ 40 ہزار سے زائد جوڑوں کو مدد اور تحفظ فراہم کرچکے ہیں جو ان کے سیکڑوں رضاکاروں کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔”لوکمانڈوز“ نامی اس گروپ کا کہنا ہےکہ محبت کرنا اور پسند کی شادی کرنا کوئی جرم نہیں جب کہ بھارتی سماج میں اب بھی کئی جگہ اسے جرم سمجھا جاتا ہےاور خصوصاً لڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ بھارت میں ذات برادری کا سخت نظام رائج ہے جو مختلف قوموں اور برادریوں کے درمیان شادی میں ایک رکاوٹ بن جاتا ہے جب کہ 2 مخالف گروہ کے لڑکا اور لڑکی کی شادی بسا اوقات فسادات کو بھی جنم دیتی ہے۔گروپ کے سربراہ کے مطابق کچھ جوڑے ان کے پاس چند گھنٹے ٹھہرتے ہیں اور کچھ کئی ماہ تک رکتے ہیں اور اس کےلیے ان کے پاس بہت کم بجٹ ہوتا ہے کیونکہ ان کے تمام تمام رضاکار عام افراد ہیں۔ گروپ کے ایک اور رکن کے مطابق جوڑے ان کے بچوں کی طرح ہیں اور وہ انہیں محبت اور دلاسہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو ان کی فوراً شادی کرادی جاتی ہے جب کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر فون کا جواب دیا جائے اور ہر جوڑے کو مدد فراہم کی جائے۔نتیجے کے طور پر لوکمانڈوز سے نفرت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور کئی پنچائتوں نے ان کے سروں کی قیمت بھی رکھی ہے اور روزانہ انہیں دھمکیاں موصول ہوتی ہیں۔ اسی طرح کئی والدین لڑکیوں کو من پسند جگہ شادی نہیں کرنے پر قتل کرنا چاہتے تھے جن کی زندگیاں بچائی گئیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…