نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ریاست گوا سے اپنی ہی فوج کے ایک سابق جنرل کے بیٹے کو دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے 4 روزقبل ریاست گوا کے واسکوریلوے اسٹیشن سے 44 سالہ شخص کو مشکوک سرگرمیوں پرحراست میں لیا تھا۔ سمیرسردانا نامی اس شخص کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے شہرڈیرہ دھون سے ہے اوراس کا باپ بھارتی فوج میں میجرجنرل کے اعلیٰ ترین عہدے پرفائزرہ چکا ہے۔سمیرسردانا پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہے اوروہ ہانک کانگ، ملائشیا اورسعودی عرب میں بھی ملازمت کر چکا ہے۔ سمیرکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوا تاہم بیرون ملک ملازمت کے دوران وہ اسلام کی جانب مائل ہوا اورکچھ عرصہ قبل اس نے باقاعدہ طورپراسلام قبول کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت پولیس نے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، 4 پاسپورٹس اور4 موبائل فون برآمد کئے ہیں۔ سمیر اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اس سے دہشت گردوں سے تعلق کے سبے میں تحقیقات کی جارہی ہے