نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستانی بزنس مین اب تین سال کے ملٹی پل ویزے پر بھارت کے 15 شہروںکا سفر کرسکیں گے۔یہی نہیں بلکہ اب انہیں مقامی پولیس اسٹیشن پر رپورٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔جنوبی ایشیائی ممالک کے کاروباری افراد کی بھارت میں آزادانہ نقل وحرکت کے لئے خصوصی ویزے’انڈین بزنس کارڈ‘کا نفاذ یکم اپریل سے کیا جا رہا ہے۔بھارتی جریدے’انڈیا ٹوڈے‘، اور برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیائی ممالک کے کاروباری حضرات کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دینے جارہا ہے تاہم سارک ممالک میں صرف پاکستانی کاروباری افراد کیلئے نئے ویزا قوانین میں چندشرائط لگائی گئی ہیں۔ایسے پاکستانی بزنس مین ،اب بھارتی بزنس کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جن کی کمپنی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہو اور ان کا سالانہ منا فع دس لاکھ روپے ہو۔دوسری شرط یہ ہے کہ وہ بزنس مین پاکستان میں کسی بھی چیمبر آف کامرس کا رکن ہوجو بھارت کی طرف سے تسلیم شدہ ہو۔ان شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی تاجر تین سالہ ملٹی پل اینٹری کارڈ کے اہل ہوں گے۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کےلئے بزنس کارڈ کا طریقہ کار طے کرنے کے دوران پاکستان پر خصوصی شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستانی تاجروں پریہ شرائط انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات پر عائد کی گئی ہیںتاہم پاکستانی تاجروں کیلئے چند ریلیف اقدامات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔پاکستانی شہریوں کےلئے ویزے کی معیاد تین سال ہوگی۔ اس ویزے کے عوض وہ بھارت کے 15شہروں کا دورہ کرسکیں گے جبکہ اس وقت پاکستانی تاجروں کو ایک سال کی مدت کے لئے ملٹی پل اینٹری بزنس ویزا دیا جاتا ہے جس میں وہ دس شہروں کا سفر کرسکتے ہیں۔نئی اسکیم کے تحت پاکستانی کاروباری افراد کو مقامی پولیس اسٹیشن پر رپورٹ کرنے سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاہم کسی دوسری کیٹیگری کے ویزے پر بھارت آنے والے پاکستانیوںکویہ استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔پاکستان کے مقابلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور مالدیپ جیسے سارک ممالک کے لئے بزنس ویزا بلاشرط ہے جبکہ بھوٹان اور نیپال کے شہری فری ویزہ سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی انہیں بھارت آنے کے لئے ویزہ لینے کی ضرورت ہی نہیں۔گزشتہ سال کھٹمنڈو میں سارک سربراہی کانفرنس کے دوران مودی نے تمام سارک ممالک کے شہریوں کے لئے 3 سے5 سال تک کی مدت کے کاروباری ویزوں کا اعلان کیا تھا جس کے تحت جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے بھارت کی طرف سے خصوصی کاروباری ویزاا سکیم کا نفاذ یکم اپریل سے کیے جانے کا امکان ہے۔حکام نے بھارتی سیکورٹی پرنٹنگ پریس کو ’انڈین بزنس کارڈ‘کی طباعت کا حکم دے دیا ہے۔ اسکیم کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔#/s#
پاکستانیوں کے لئے بھارتی آفر، بزنس کارڈلیجئے ، ملٹی پل ویزہ پایئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































