اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف بی آر کا خصوصی تین رکنی مشن کراچی پہنچ گیا ہے، یہ مشن وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے خصوصی طور پر بھجوایا ہے یہ مشن آج کراچی کے تین ریجنل ٹیکس دفاتر کے بنیادی سکیل نمبر16 سے بنیادی سکیل نمبر21 تک کے افسروں کو رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کےخدوخال سے آگاہ کیا جائے گا ۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق مشن میں ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر ایف بی آر کے ممبر فیٹ فسیلی ٹیشن (TAX FACILITATION) ندیم ڈار اور چیف انکم ٹیکس پالیسی وشنو راجہ قوی شامل ہیں یہ مشن آج کراچی میں آر ٹی او کے افسروں کے بعد کراچی ٹیکس بار کے عہد ید ار و ں کے ساتھ سیشن کرے گا جس کے بعد تیسرے پہر شاہراہ اتاترک پر سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے ریجنل ٹیکس دفاتر کی بارہویں منزل پر کراچی کے تاجروں بزنس مینوں کو انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 میں تیسرے ترمیمی ایکٹ میں شامل والنٹیری ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے فوائد بتائے گا اس ایف بی آر مشن کے سینئر ممبر رحمت اللہ وزیر کے مطابق بزنس مینوں، ٹیکس افسروں اور ٹیکس بار کے عہدیداروں کو اسکیم کی تفاصیل سے آگاہ کیا جائے گا اور ان کو بتایا جائے گا25کروڑ سے زائد ٹرن اوور ڈیکلیئر کرنےو الوں سے صرف 0.1فیصد ٹیکس وصول کرکے اسے دستاویزی بنایاجاسکے گا ،5 کروڑ سے 25 کروڑ روپے کی ٹرن اوور ڈیکلیئر کرنے والوں کو صرف 0.15 فیصد ٹیکس جمع کرانا ہوگا ۔ نان فائیلرز کے علاوہ باقاعدہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے فائیلر بھی اگر ٹیکس سال 2014 کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرا کر ورکنگ کیپٹل/سٹاکس کو دستاویزی بنا سکیں گے، یہ اسکیم انتہائی سادہ آسان ہے10 سال سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، ان سے 10 سال گوشوارے جمع نہ کرانے کا نہیں پوچھا جائے گا نہ ہی آئندہ چار سالوں تک ان کے ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ ہوا کرے گا۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001ء کے ترمیمی ایکٹ مجریہ 2016ء کے نفاذ دوسرے روز ملک بھر کے 50ہزار سے زائد بزنس مینوں نے پشاور، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، حیدر آباد، کراچی، کوئٹہ، سکھر، گجرات اور دوسرے ریجنل ٹیکس دفاتر سے نئے ایک صفحے سے بھی چھوٹے گوشوارے فارم حاصل کرنے کیلئے رابطے کئے تاکہ وہ 5 کروڑ روپے اور اسے زیادہ کی ٹرن اوورتک کے سٹاکس/ ورکنگ کیپٹل ڈیکلیئر کرکے اسے بے حد کم ٹیکس ریٹ کو قانونی بنانے کی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ایف بی آر نے 14 ہزار نان فائیلرز سے نئے ٹیکس گوشوارے فائیل کرنے میں کاروباری طبقے کی دلچسپی کو بے حد مثبت قرار دیا ہے۔
25کروڑ سے زائد ٹرن اوور ڈیکلیئر کرنے والوں کو 0.1 فیصد ٹیکس دینا ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































