جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چودھری شجاعت حسین کا رینجرز کیخلاف سازش کا انکشاف

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو روکنا پولیس کا کام ہے، معمول کے احتجاج میں رینجرز کو ملوث کرنا درست نہیں۔ اپنے اےک بےان مےں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ رینجرز کو گتھم گتھا نہیں ہونا چاہئے تھا، کل ٹیلی ویژن پر پولیس کو کم اور رینجرز کی پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی زیادہ دکھائی جا رہی تھی، اس طرح کے واقعات میں خود کو ملوث کرنے سے رینجرز کا وقار خراب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے لیکن اگر توڑ پھوڑ یا سرکاری املاک کے نقصان یا کسی بلوے کی صورت میں معاملات پولیس کے ہاتھ سے نکل جائیں تو پھر رینجرز کو طلب کرنا چاہئے جبکہ معمول کے حالات میں پولیس کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے کیونکہ یہ پولیس کا کام ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو روکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…