بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

دل اورفالج کے امراض سے کیسے چھٹکارا پایاجاسکتاہے؟طبی تحقیق میں زبردست انکشاف

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( نیوزڈیسک )آدھا گلاس انار کا جوس اور کچھ تعداد میں کھجوروں کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔اسرائیل کے ٹیکینو انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچاو کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گھٹلیاں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعمال کرنا بھی اس حوالے سے بھی فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اوپر دیئے گئے دونوں چیزوں کا امتزاج بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ سے دل کے دورے یا دماغ کو خون کی سپلائی رکنے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور اور انار کے جوس کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…