جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عالمی فوجی طاقتوں کی نئی درجہ بندی ،چین نے امریکہ کوپیچھے دھکیل دیا؟

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)۔عالمی فوجی طاقتوں کی فہرست جاری کردی گئی ،چین نے امریکہ کو دوسرے نمبرپردھکیل دیا، پاکستان چھٹے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آگیا۔عسکری امور پر نظر رکھنے والے معتبرعالمی ادارے ’’گلوبل فائر پاور انڈیکس ‘‘کی رپورٹ کے مطابق عالمی ممالک کے مسلح افواج میں مسلسل اضافے سے دنیا پہلے کی نسبت اب کہیں زیادہ خطرناک جگہ بن گئی ہے لیکن کس ملک کی فوج ایک اور عالمی تنازع کامقابلہ کرنے کیلئے فی الوقت سب سے زیادہ متحرک ہیں ؟عالمی ادارے کی درجہ بندی کے مطابق چین نے 23لاکھ 33ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ امریکہ کے گزشتہ سال کی درجہ بندی کے غرور کو خاک میں ملا دیا ۔چین کے پاس اس تعداد کے علاوہ 60کروڑ مرد و خواتین بھی اضافی موجود ہیں جنہیں لڑائی کے وقت طلب کیا جاسکتاہے ۔ہزاروں فوجی گاڑیوں ،لڑاکا طیاروں کے علاوہ 600جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں ہیں۔امریکہ 14لاکھ 31ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔امریکہ کے پاس باقی دنیا کی نسبت تقریباً دو گنا زائد لڑاکا طیارے ہیں ۔گزشتہ سال امریکہ نے دفاع پر 58ارب روپے کا بجٹ مختص کیاتھا ۔بھارت کو 13لاکھ 25ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ تیسر ے نمبر پر رکھاگیاہے ۔شمالی کوریا 11لاکھ 90ہزار اہلکاروں کیساتھ چوتھے نمبر پرہے ۔اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ہر 10میں سے 4افراد ملکی فوج کا حصہ ہیں ۔روس 7لاکھ 68ہزار 5سو اہلکاروں کیساتھ پانچویں نمبر پر ،پاکستان 6لاکھ 30ہزار 4سو اہلکاروں کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کی فوج دنیا بھر میں امن مشن کیلئے بھی خدمات سرانجام دیتی ہے ۔
جنوبی کوریا 6لاکھ 30ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ 7ویں ،ایران 5لاکھ 34ہزار اہلکاروں کیساتھ 8ویں،ترکی 5لاکھ 10ہزار 6سو اہلکاروں کیساتھ 9ویں جبکہ ویت نام 4لاکھ 82ہزار اہلکاروں کیساتھ دسویں نمبر پررہا ۔
فہرست میں برطانیہ 38ویں نمبر پر رہے ۔گلوبل فائر پاور انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق یونان ، میانمار (برما)اور سری لنکا کی آبادی کم ہونے کے باوجود اس کی مسلح افواج برطانیہ سے بڑی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…