ریاض(نیوز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مذہبی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں30 اہلکاروں کو کالے جادو سے نمٹنے، جادو ختم کرنے ، عاملوں اور جادوگروں کو شناخت کرنے سے متعلق تمام امور کی تربیت دی گئی ہے، سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں کو کالے جادو سے منسلک افراد کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے ، جبکہ ابتدائی طور پر 30 اہلکار یہ تربیت مکمل کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں واقع سعودی مذہبی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں30 اہلکاروں کو کالے جادو سے نمٹنے، جادو ختم کرنے ، عاملوں اور جادوگروں کو شناخت کرنے سے متعلق تمام امور کی نصابی و عملی تربیت دی گئی ہے۔یاد رہے سعودی حکام کی طرف سے جادوکی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے اور یہ ایک قابل سزا جرم ہے جس کی سزا موت ہے۔